سٹی42: وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین نے بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کا ریلیف حاصل کر لیا ہے۔
لیسکو کے شعبے میں ایک ماہ کے دوران صارفین کو 2 ارب 91 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔
صارفین نے مجموعی طور پر 10 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی جن پر 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا۔ پراجیکٹ کے تحت صارفین نے 1720 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی جبکہ لیسکو کے 1 لاکھ 20 ہزار صارفین نے سولر سسٹم نصب کر رکھے ہیں۔