ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی

حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ سیکیورٹی انویسٹمنٹ فرینڈلی کمپلیکس (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری ہے۔ حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کمپنیوں کی منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 86 فیصد زیادہ ہیں۔توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی مستحکم معاشی رفتار، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول، اور ایس آئی ایف سی کی پالیسی اقدامات نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری آسانیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کر رہی ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی معاشی استحکام کی علامت بن گئی ہے۔