آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر سے اظہار تعزیت

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر سے اظہار تعزیت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 پی پی پی چیئرمین نے امجد حسین ایڈوکیٹ سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  تعزیتی پیغام میں کہا کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے مرحوم کے لیے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں بلند مقام اور اعلیٰ درجات کے لئے دعا کی۔

 دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، آصف علی زرداری کی امجد حسین ایڈووکیٹ کے والد کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی، انہوں نے امجد حسین ایڈووکیٹ اور اس کے خاندان کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

Ansa Awais

Content Writer