ویب ڈیسک: پی ٹی آئی مارچ میں کارکن کس کی گولی لگنےسے جاں بحق ہوا ، پولیس نے ملزم نوید اور سکیورٹی گارڈز کے اسلحے کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا -
مقتول معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور گولیوں کا تجزیہ حقائق سامنے لائے گا ،ملزم نوید کے بیان کے بعد تفتیش کے پہلو وسیع کردیے گئے ،ملزم نوید کے بیان کے بعد تفتیش دوسرے رخ پر بھی شروع کردی گئی ۔
ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھے پکڑنے والے ایک شخص کو کنٹینر سے آئی گولی لگی میں نے اسے گرتے دیکھا ، کنٹینر سے مجھ پر فائرنگ بھی کی گئی جو ایک شخص اور درخت میں لگی ،گھر والوں کو بتا کر ایا تھا کہ ایک اہم کام کے سلسلے میں وزیر آباد جا رہا ہوں ، میں نے اپنی فیملی سے کہا کہ میرے مشن کی کامیابی کے لیے دعا کریں ،سعودی عرب اس لیے چھوڑا کہ اس نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ، میں نے اپنا ایک بیان اپنے موبائل میں بھی ریکارڈ کر رکھا ہے ۔
ملزم کے بیان میں مزید انکشاف سامنے آیا ہے کہ میرے موبائل میں عمران خان کی خلاف مذہب باتوں کا ریکارڈ موجود ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے بیانات پر مارچ کی پر تعینات گارڈز کا اسلحہ منگوایا گیا ہے ،اسلحے ، گولیوں کے خول اور مقتول معظم کے جسم سے نکلنے والی گولی کا تجزیہ کرایا جائے گا ۔