سروسز ہسپتال میدان جنگ، ڈاکٹر اور لواحقین گتھم گتھا

Service Hospital Lahore
کیپشن: Services Hospital
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں مریضوں کے لواحقین اور ڈاکٹرز میں لڑائی، مریضوں اور لواحقین نے جیل روڈ پر احتجاج شروع کر دیا.

سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر اور لواحقین کے جھگڑے اور مارپیٹ کے بعد ایمرجنسی میں علاج معالجہ متاثر ہوگیا ہے۔ مریض کی اٹینڈنٹ خاتون کے ساتھ بدتمیزی پر جھگڑا ہوا۔ مریضوں اور لواحقین نے جیل روڈ پر احتجاج شروع کر دیا ہے، احتجاج کے باعث ایمرجنسی کے سامنے ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

مظاہرین نے تشدد کرنے والے ڈاکٹر اور طبی عملے کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔