ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ نے 7 چھوٹی ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

ٹرمپ نے 7 چھوٹی ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ہم نے ایران کی 7 چھوٹی کشتیوں کو تباہ کردیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک  پیغام میں کہا ہے کہ ایران نے جہازوں کی نقل و حرکت کے حوالے سےپروجیکٹ فریڈم کے تناظر میں، کچھ غیر متعلقہ ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن میں ایک جنوبی کوریا کا کارگو جہاز بھی شامل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  سوشل میڈیا پر  پیغام میں مزید کہا کہ شاید اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا آ کر اس مشن میں شامل ہو جائے!۔۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سات چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے یا جیسا کہ وہ انہیں کہتے ہیں کہ یہ “تیز رفتار” کشتیاں ہیں ۔ اب ان کے پاس یہی باقی رہ گئی ہیں۔ جنوبی کوریائی جہاز کے علاوہ، اس وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے والی کسی اور چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔