ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں باپ اور بیٹی کےدرمیان ملاقات کےشیڈول کیخلاف دائر درخواست پر اہم سماعت

 لاہور ہائیکورٹ میں باپ اور بیٹی کےدرمیان ملاقات کےشیڈول کیخلاف دائر درخواست پر اہم سماعت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں باپ اور بیٹی کےدرمیان ملاقات کےشیڈول کیخلاف دائر درخواست پر اہم سماعت ، عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے بچی کی والدہ حمیرا کی درخواست پرسماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے پندرہ سالہ بچی زینب کو روسٹرم پر طلب کیا اور براہِ راست سوالات کیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیاکہ آیا وہ اپنے والد سے ملاقات کرنا چاہتی ہے، جس پر بچی نے کہاکہ وہ اپنے والد سے کبھی نہیں ملنا چاہتی۔ بچی نےبتایا کہ اس کے والد نے دس سال قبل اس کی والدہ کو طلاق دی تھی اوراس کی پرورش اس کی والدہ نے کی ہے۔ عدالت کے دریافت کرنے پرلڑکی نے بتایا کہ وہ پندرہ سال کی ہے۔

 عدالت نے نرم انداز میں بچی کو کم از کم ایک بار والد سے ملاقات پرغور کا مشورہ دیااورکہاکہ اگر اسے سوچنے کا موقع دیا جائے تو شاید وہ اپنا فیصلہ بدل سکے، تاہم بچی نےاپنےمؤقف پر قائم رہتےہوئےملاقات سے انکار کر دیا۔ درخواستگزاروکیل نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے جاری ملاقات کے شیڈول معطل کیا جائے، تاہم عدالت نے ریمارکس دیئےکہ دوسرے فریق کو سنے بغیر ایسا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے قراردیاکہ باپ کافرض ہےکہ وہ بیٹی کادل نرم کرے اور تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کرے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیااورمزیدسماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer