ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا سرکاری کالجز میں کونسلنگ سنٹر بنانے کا فیصلہ

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا سرکاری کالجز میں کونسلنگ سنٹر بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجز میں طلباء کی رہنمائی اور فلاح کے لیے کونسلنگ سنٹرز قائم کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلباء کی کردار سازی، ذہنی صحت کی بہتری اور انہیں بہتر مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ان کونسلنگ سنٹرز میں طلباء کو 13 مختلف اقسام کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں نفسیاتی معاونت اور سوشو اکنامک رہنمائی شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ طلباء کو صحت، صفائی (ہائیجین) اور تعلیمی امور سے متعلق بھی آگاہی دی جائے گی تاکہ ان کی مجموعی نشوونما ممکن بنائی جا سکے۔

سنٹرز میں کیریئر کونسلنگ، روزگار کے مواقع، اسکل ڈویلپمنٹ اور پیشہ ورانہ تربیت سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی، جس سے طلباء کو عملی زندگی میں بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سیکرٹری نے ہدایت جاری کی ہے کہ ان کونسلنگ سنٹرز کو فوری طور پر قائم کیا جائے اور انہیں فعال بنا کر ان کی افادیت ثابت کی جائے۔ اسی سلسلے میں ڈی پی آئی کالجز نے تمام کالجز کے سربراہان کو ضروری احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ہدایت کے مطابق تمام اداروں کے سربراہان کونسلنگ سنٹرز کی کارکردگی سے متعلق ماہانہ رپورٹس بھی ارسال کریں گے تاکہ اس منصوبے کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔