ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حوثی میزائل کو روکنے میں تھیڈ سسٹم کی ناکامی کی تصدیق

THAD, Aero Air Defense System, Israel Iran conflict, Yemeni proxies, Ben Goran Airport , Houthi missal, Iran\'s super sonic missal
کیپشن: سیکیورٹی فورسز اس مقام پر ایک گڑھے کا معائنہ کر رہی ہیں جہاں یمن سے داغا گیا ایک میزائل بین گوریون ہوائی اڈے کے ایک علاقے سے ٹکرا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تل ابیب کے بن گوریان ائیر پورٹ پر گرنے والے حوثی میزائل کو راستے میں روکنے میں اسرائیل کا ائیر ڈیفینس سسٹم ایرو ہی ناکام نہین ہوا بلکہ امریکہ سے لا کر انسٹال کیا گیا جدید ترین تھیڈ سسٹم بھی اس میزائل کو روکنے میں  ناکام ہوا۔  اب تک یہ واضح نہیں کہ کیا آج یمن سے فائر کیا گیا میزائل ایران کا بنایا ہوا سپر سونِک بیلسٹک میزائل تھا یا نہیں۔

اب اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ آج یمن سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو تل ابیب کے بن گوریان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچنے سے روکنے کے لئے پہلے اسرائیل کے ائیر ڈیفینس سسٹم ایرو سے  کوشش کی گئی، اس کے ساتھ ہی تھیڈ میزائل ڈیفینس سسٹم بھی حرکت مین آیا، ان دونوں سسٹمز سے یمن کے حوثیوں کا فائر کیا ہوا میزائل راستے میں انٹرسیپٹ نہیں ہو سکا۔ حوثیوں کے پاس ایران کے دیئے ہوئے میزائل ہین اور ان کے متعلق کیا جاتا ہے کہ ن کے پاس سپر سونِک میزائل بھی ہیں جو بہت غیر معمولی رفتار سے نشانے کی طرف جاتے ہین اور انہین راستے میں انٹرسیپٹ کرنا ایرو ائیر ڈیفینس کے انٹرسیپٹرز کے لئے کئی بار ممکن نہیں ہوتا۔ آج پتہ چلا کہ امریکہ کا تھیڈ بھی اس میزائل کو روکنے مین کامیاب نہین ہوا۔

اسرائیل کا ایرو ایئر ڈیفنس، یو ایس تھاڈ سسٹم دونوں حوثی میزائل کو روکنے میں ناکام رہے۔
تھیڈ سسٹم امریکہ سے خٓص طور پر اسرائیل منگوایا گیا تھا جس کے ساتھ سو سے زیادہ تربیت یافتہ ٹیکنیشن بھی آئے تھے۔ اس سسٹم کی ضرورت اس وقت محسوس کی گئی تھی جب گزشتہ سال ایران کے بیک وقت دو سو سے زیادہ میزائلوں کے ھملے کے دوران کئی میزائل ایرو ائیر ڈیفینس سسٹم کے انترسیپٹرز سے بچ کر تل ابیب اور دوسری جگہوں پر گرنے میں کامیاب ہوئے تھے جن میں کچھ ائیر بیس تنصیبات بھی تھیں۔ 

اس ایرانی حملے میں بھی مبینہ طور پر کچھ سپر سونِک میزائل استعمال کئے گئے تھے۔

اس حملے کے بعد اسرائیل کے ایران پر جوابی ھملہ کرنے سے پہلے تھیڈ سسٹم کو اسرائیل لایا گیا تھا تاکہ ایران جوابی کارروائی کرے تو اس کے میزائل گزشتہ حملے کی طرح  ٹارگٹس تک نہ پہنچ پائیں۔

سیکیورٹی فورسز اس مقام پر ایک گڑھے کا معائنہ کر رہی ہیں جہاں یمن سے داغا گیا ایک میزائل بین گوریون ہوائی اڈے کے ایک علاقے سے ٹکرا گیا، 4 مئی 2025 (اے پی فوٹو/اوہاد زوگنبرگ)

آج اتوار ک یشاماسرائیل کے دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم اور امریکی تھاڈ سسٹم دونوں آج صبح حوثی میزائل کو روکنے میں ناکام رہے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے میزائل کو  فیضا میں مار گرانے کی کئی کوششیں کیں، جو بالآخر بین گوریون ہوائی اڈے کے اندر گرا۔