سٹی42: تل ابیب میں بن گوریون ائیرپورٹ کے علاقہ میں یمن سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزئل گرنے سے کچھ نقصان ہوا ہے اور کچھ ائیرلائنز نے تل ابیب کے لئے اپنی فلائٹس روک دی ہیں یا ڈائی ورٹ کر دی ہیں۔ یمن کے ایک حصہ پر قابض ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی ملیشیا گزشتہ کئی روز سے اسرائیل پر میزائل حملے کر رہی تھی، اس کے تقریباً تمام میزائل راستے مین انترسیپٹ کر لئے گئے تھے تاہم آج فائر ہونے والا ایک میزائل بن گوریوں ائیرپورٹ کے علاقہ پر گر کر پھٹ جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں آ گرا۔
عرب میڈیا کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی، اس میزائل حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح یمن مین حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقہ سے فائر کئےگئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔
حوثی ملیشیا کے ترجمان یحییٰ سریع نے اس میزائل حملے ک کی کامیابی کے بعد انترنیشنل ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ بن گوریون ائیرپورٹ اب ان کے میزائلوں سے محفوظ نہیں۔
حوثی میزائل گرنے سے پہلے سائرن
گزشتہ کئی روز کی طرح آج بھی حوثی ملیشیا کے میزائل کو ڈیٹیکٹ کرتے ہی تل ابیب ور کئ یدوسرے شہروں اور قصبوں میں سائرن بج گئے اور حملے کی پیشگی اطلاع دینے والی ایپلی کیشن پر شہریوں سے درخواست کی گئی کہ وہ بم سے بچنے کے لئے بنائے گئے شیلٹرز مین چلے جائین۔ میزائل حملے کے نتیجے میں 30 لاکھ سے زائد اسرائیلی میزائل حملوں سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے شیلٹرز میں پناہ لینے میں مجبور ہوئے جبکہ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بن گوریون ائیرپورٹ بھی بند رہا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن میںحوثیوں کے میزائل کے ذخائر ور دوسری تنصیبات کا صفایا کرنے کے لئے امریکی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بمباری جاری ہے۔