ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 محسن نقوی کی مسقط میں عمانی  سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال سے ملاقات

 محسن نقوی کی مسقط میں عمانی  سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئےجہاں مسقط ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

استقبال کرنے والوں میں عمان کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی، عمان میں تعینات پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور عمانی سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں خالد بن ہلال نے وزیر داخلہ کو عمان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔