راودلشاد:تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ, وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے، وزیراعلیٰ کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پنجاب میں 11ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل، بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنااضافہ ہوا، وزیراعلیٰ کی وزیر تعلیم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش، سکول مینجمنٹ کونسل کو 10ارب سے90دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک سال کے اندر تمام سکولوں میں درکار کلاس روم بنانے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکولوں کی 580بوسیدہ ترین و 2770 خستہ عمارتوں کی تعمیر ومرمت کی ہدایت بھی کی جبکہ ہر ضلع میں گرلز اور بوائز کیلئے نوازشریف سکول آف ایمیننس بنانے کا بھی کہا، سرکاری سکولوں کے 5لاکھ بچوں کی انگلش ٹرینرز سے سپوکن انگلش ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا۔
پانچ سال میں 1750 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا ہدف مقرر، اگلے مالی سال میں 250سکولوں کی اپ گریڈیشن ہوگی، پنجاب کی 10تحصیلوں میں 300 ٹیک ایڈ سکول بنیں گے، بریفنگ دی گئی کہ آؤٹ سورس ہونیوالے سکولوں میں 195کلاس روم، 397کمروں کی چھتوں کی تعمیر و مرمت ہیں۔
آؤٹ سورس ہونیوالے سکولوں میں 254538 مربع فٹ چاردیواری تعمیر کی گئی، آؤٹ سورس سکولوں میں 414 ٹوائلٹ اور 1543 واٹر ٹینک کی تعمیر ہوئے۔
9ڈویژن میں نوازشریف سنٹرآف ایکسی لینس ارلی چائلڈ ایجوکیشن سنٹر کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، 4327سکولوں میں باؤنڈری وال، 4066 ٹوائلٹ،8488فرنیچر اور 100 واٹر فلٹریشن پلانٹ کا پراجیکٹ پیش کیا گیا۔