ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم پر تاجر تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم پر تاجر تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: وفاقی حکومت کا ایف بی آر کو غیر معمولی اختیارات دینے کا معاملہ، انکم ٹیکس آڈیننس میں متعارف کروائی گئی ترامیم سے تاجر تنظیموں میں بھونچال آگیا۔

تفصیلات کےمطابق ایف بی آر یا متعلقہ ٹیکس دفاتر کا چیف کمشنر کسی بھی کاروباری جگہ پر عملہ تعینات کر سکے گا، ایف بی آر کی جانب سے بڑی مخصوص انڈسٹریز کیساتھ اب دیگر کاروباری جگہوں پر عملہ تعینات کیا جاسکے گا۔ 
سیکشن 175 سی میں متعارف کردہ ترمیم سے ٹیکس میں چوری کروانیوالوں میں بے چینی سی دوڑ گئی، تاجربرادری کی بڑی تعداد تاحال اپنی آمدن کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کرنے میں ناکام ہے۔

ٹیکس میں چوری ہونے سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کے لئے ترامیم کی گئی ،سیکشن 138 اور 140 کے تحت عدالتوں کے فیصلے کی بنیاد پر ٹیکس بھی فوری طور پر واجب الادا ہوگا۔