یاسرعرفات: کرتارپورراہداری کےذریعےسکھ یاتریوں کی آمدجاری، 200کےقریب یاتری کرتارپور میں مذہبی رسومات اداکرنےمیں مصروف، پاکستان آنےوالےسکھ یاتری بھارتی حکومت کےخلاف پھٹ پڑے۔
تفصیلات کےمطابق نارووال کرتارپور راہداری کے زریعے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، نارووال زیرہ لائن راہداری کے ذریعے 200 کے قریب سکھ یاتری کرتاپور پہنچ گئے۔
نارووال سکھ یاتری کرتارپور پہنچ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں، سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا تھا کہ پاکستان نہ جائے وہ مار دے گئے، ہم نےکہاں موت تو کہی بھی آسکتی اور ہم پاکستان کرتارہو کر آئیں گےلیکن جب ہم کرتارہور پاکستان پہنچے اور دیکھا کہ یہاں پر تو بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں۔
پاکستان ایک پرامن ملک ہے ،سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ کا میڈیا بہت نیگٹیوٹی کرتا ہے، لوگوں میں بہت خوف وہراس پھیلاتا ہے ۔