صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے مئیر منتخب ہو گئے

Sadiq Khan , London Mayor, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لیبر پارٹی کے  برٹش پاکستانی امیدوار  صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوگئے۔ 

صادق خان مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے مئیر بنے ہیں۔

لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان کڑا  مقابلہ تھا لیکن الیکشن کے ابتدائی نتائج آتے ہی برٹش میڈیا نے صادق خان کی جیت کی  خبریں شائع کرنا شروع کر دی تھیں۔ ۔

صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ پہلے الیکشن میں صادق خان نے کنزرویٹیو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ  اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔

میئر لندن بننے سے  پہلے صادق خان  نے 2005 سے 2016 تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

53 سالہ پاکستانی نژاد  صادق خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں پیدا ہوئے، انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ صادق خان نے سیاست کا  آغاز ونز ورتھ کونسل کا کونسلر  بن کرکیا۔

بطور  میئر لندن صادق خان نے ہوپر کی منفرد اسکیم متعارف کرائی، ہوپر اسکیم کے تحت مسافر  ایک گھنٹے کے دوران ایک ہی ٹکٹ پر   مسافر جتنی چاہیں بس اور ٹرام تبدیل کرسکتے ہیں۔ صادق خان نے لندن کی فضا کو بہتر بنانے کے لیے الٹرلوایمیشن  زون کی متنازع  اسکیم  بھی متعارف کرائی۔

صادق خان غزہ  میں فلسطینیوں  پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں بھی  شامل تھے۔

حالیہ الیکشن میں صادق خان نے فری اسکول میلز  فراہم کرنے اور کرائے منجمندکرنےکے وعدے کیے۔ صادق خان نے پولیس افسران کی تعداد  بڑھانے اور مزیدکونسل گھر  بنانےکے وعدے بھی کیے۔

1970 میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے والدین پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ آئے تھے۔ ان کے والد بس ڈرائیور تھے اور ان کی ابتدائی پرورش بھی کونسل کی جانب سے فراہم کردہ فلیٹ میں ہوئی تھی۔