جی سی یو میں انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء

جی سی یو میں انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء کر دیا گیا۔سکالرشپ ہر سال شعبہ اردو کے مستحق طالب علم کو دی جائے گی۔جبکہ ایم فل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو انیس ناگی میڈل سے نوازا جائے گا۔
 نامور ادیب انیس ناگی کے بیٹےنے مرحوم والد کے نام سے انکی مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سکالرشپ اور میڈل کا اجرا کیا۔ڈاکٹر دانیال ناگی نے سکالرشپ اور میڈل کیلئے یونیورسٹی کو ایک ملین روپے عطیہ کیے،یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر دانیال ناگی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو عطیہ کی رقم کا چیک پیش کیا۔تقریب میں فیکلٹی ممبران اور انیس ناگی کی بیٹی بھی موجود تھیں۔سکالرشپ ہر سال شعبہ اردو کے مستحق طالب علم کو دی جائے گی، جبکہ ایم فل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو انیس ناگی میڈل سے نوازا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer