حکومت پنجاب نے46تحصیلوں کے اے سیز کے تبادلےکردیئے

حکومت پنجاب نے46تحصیلوں کے اے سیز کے تبادلےکردیئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب میں تحصیل انتظامیہ کے تبادلوں کے آندھی چل پڑی،حکومت پنجاب نے46تحصیلوں کے اے سیز کے تبادلے کر دیئے ۔ اویس احمد کو ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور لگا دیا گیا۔
  پنجاب حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اویس احمد کو ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور لگا دیا گیاہے۔ جبکہ عبدالباسط صدیقی کو اے سی گوجرانوالہ سٹی،فاروق احمد کو اے سی بورے والااورانعم بابر کو اے سی سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح محمد زوہیب شفیع کو اے سی شاہ پور،حاکم خان کو اے سی راولپنڈی سٹی،مدثر ممتاز کو اے سی بھیرہ ،ظہیر الدین بابر کو اے سی سانگلہ ہل تعینات کر دیاگیا ہے۔الماس صبیع ثاقب کو اے سی راولپنڈی کینٹ،فضل الرحمان کو اے سی راولپنڈی صدر ، عائشہ ظفر کو اے سی کہو ٹہ ،اقرامبین کو اے سی صفدر آباد اورطارق شبیر کو اے سی شیخوپورہ لگا دیا گیاہے۔محمد اظہر طارق کو اے سی تونسہ ،محمد اقبال کو اے سی میاں چنوں ،فیض فرید کو اے سی خان پور اورمحمد احمد خان کو اے سی حاصل پور لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ عطیہ عنایت مدنی کو اے سی قصور ،محمد عدیل خان کو اے سی فیروز والا ،مس ثنا کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اورمحمد عارف قریشی کو اے سی حسن ابدال لگادیا گیا ہے۔اشفاق رسول کو اے سی جنڈ،رومان خلیل کو اے سی عارف والا ،وحید حسن کو اے سی چیچہ وطنی،محمد سعد بن خالد کو اے سی بھلوال ،ہارون اختر کو اے سی نور پور تھل جبکہ بلال زبیر کو اے سی گجرات تعینات کیا گیا ہے۔ساحل رسول چیمہ کو اے سی کلر کہار، خضر ظہور کو اے سی گجر خان ندیم ارشد کو اے سی شکرگڑھ ،عمران رفیق کو اے سی جھنگ ،اورنگ زیب گورائیہ کو اے سی فیصل آباد صدر ،اشفاق احمد کو اے سی پنڈی بھٹیاں اورشمس الرحمان کو اے سی چنیوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد کفایت اللہ کو اے سی ہارون آباد ،تیمور عثمان کو اے سی ڈی جی خان ،صفا عابد کو اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ لگا دیا گیاہے۔

Ansa Awais

Content Writer