ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی دہشتگردی کے 7 مقدمات میں10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

عمران خان کی دہشتگردی کے 7 مقدمات میں10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دہشتگردی کے 7 مقدمات میں10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور ہوگئی ۔

  اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ عمران خان10 دن میں انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کریں۔

  اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وہیل چیئر پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے،گاڑی کو 15 منٹ انتظار کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پریزن وین اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچائی گئی ہے اور دوسری جانب پی ٹی آئی ورکرز بھی کثیر تعداد میں اپنے لیڈر کے دفاع کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کارکنان کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر