17 سالہ نوجوان پلے لینڈ میں جھولے سے گر کر جاں بحق

 17 سالہ نوجوان پلے لینڈ میں جھولے سے گر کر جاں بحق
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی میں 17 سالہ نوجوان کلفٹن میں پلے لینڈ میں جھولے سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔

کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب قائم پلے لینڈ میں جھولے سے گرکر 17 سالہ نوجوان ولی اللہ جاں بحق ہوگیا، ولی اللہ اپنے رشتے دار نوجوانوں کے ساتھ پلے لینڈ آیا تھا۔

حادثے کے وقت وہاں موجود عملے نے بتایا کہ نوجوان کی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا، متوفی نوجوان چلتے جھولے میں سیفٹی لاک کھول کر کھڑا ہونے کی کوشش کررہا تھا جس کے باعث وہ تیز رفتار جھولے سے باہر گرگیا۔

جاں بحق نوجوان کے رشتے دار جائے حادثہ دیکھنے کے لیے آئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ جائے حادثہ دیکھ کر نوجوان کے اہل خانہ کو تفصیلات بتائیں گے تاکہ انہیں تسلی ہو۔

رپورٹس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔