بےروز گار نوجوانوں کیلئے نوکری کے حصول کا نادر موقع

Jobs in Punjab
کیپشن: Jobs in Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے 40 سکولوں میں درجہ چہارم کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی، چالیس سکولوں میں بھرتی خاکروب، لیب اٹینڈنٹ، چوکیدار،سکیورٹی گارڈ اور نائب قاصد کی خالی اسامیوں پر کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 40 سکولوں میں درجہ چہارم کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کردیا۔بھرتی کیلئے امیدواروں سے 18 مئی تک درخواستیں طلب کرلی گئی۔سکولوں میں خاکروب، لیب اٹینڈنٹ، چوکیدار،سکیورٹی گارڈ اور نائب قاصد کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔امیدوار کو سادہ کاغذ پر درخواست کے ساتھ تعلیمی اسناد جمع کروانا ہونگے، بھرتی کیلئے درخواستیں متعلقہ سکول میں جمع ہونگی۔ درخواست کیلئے عمر کی حد 40 سال مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کے انٹرویو  25 مئی کو ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں لیے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں نوکری کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

دوسری جانب سرکاری اور نجی سکولوں کے اساتذہ کو یکساں قومی نصاب کے متعلق تربیت دینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سکولوں میں رواں سال یکم اگست سے بچوں کو نیا سلیبس پڑھایا جائےگا۔ پہلے مرحلے میں لیڈ ٹریننرز کو 4 مئی سے 7 مئی تک تربیت دی جائے گی۔ مذکورہ لیڈ ٹریننرز اپنے اپنے اضلاع میں 1671 "ماسٹر ٹریننر" کو تربیت دیں گے۔

قائداکیڈمی برائے ترقی وتعلیم کی جانب سے تربیت دی جائیگی۔اکیڈمی انتظامیہ کے مطابق تربیت کا مقصد سرکاری اور نجی سکولوں کو یکساں قومی نصاب کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔