13 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

13 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) ڈالفن سکواڈ نے 13 سالہ بچی کو مبینہ جنسی تشدد کا نشانہ بنانیوالے 4 اوباش پکڑ لیے، چاروں ملزمان کو تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر مناواں میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے چار اوباشوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے 13 سالہ معصوم بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بچی مقامی بھٹہ خشت پر کام کرتی ہے جبکہ بچی کو اوباشوں نے مقامی کھیت میں لے جا کر مبینہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں 13 سالہ اقصی کو بے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، ملزمان میں امین، صدیق، رفیق اور راشد شامل ہیں جنہیں تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔