چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طبیعت ناساز

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طبیعت ناساز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان کی طبعیت ناساز، سروسز ہسپتال آمد، چیف جسٹس نے انتظامی کمیٹی کا اجلاس منسوخ کر دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طبیعت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال آمد ہوئی، جہاں انہوں نے پروفیسر عارف ندیم سے معمول کا چیک اپ کروایا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس کی عیادت کی۔ چیک اپ کے بعد چیف جسٹس سروسز ہسپتال سے روانہ ہوگئے۔

طبیعت ناساز ہونے کے باعث انتظامی کمیٹی کا اجلاس منسوخ کردیا گیا جبکہ ڈاکٹرز نے چیف جسٹس کو آرام کا مشورہ دیدیا ہے۔