گور نر پنجاب نے لوکل گور نمنٹ بل 2019 پر دستخط کر دیئے

 گور نر پنجاب نے لوکل گور نمنٹ بل 2019 پر دستخط کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لوکل گور نمنٹ بل 2019 پر دستخط کر دیئے، شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلیج کونسل ہوگی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےلوکل گورنمنٹ بل پردستخط کر دئیےہیں، پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام دو درجوں پر مشتمل ہے، شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلج کونسل قائم ہونگی، پنجاب کے بجٹ کا 33 فیصد بلدیاتی اداروں کو ملے گا، فری لسٹ الیکشن میں زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین منتخب ہوگا۔

گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہا  کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو مضبوط کر رہے ہیں، نئے بلدیاتی نظام میں مقامی سطح پرعوامی نمائندے صحیح معنوں میں بااختیار ہوں گے، عوامی سطح پر پائیدار سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا سب اہم جزو ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer