سٹی 42: محکمہ موسمیات نے موسم سرما میں بارشوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی اور آنے والے موسم بہار کی پیش گوئی بھی کردی .
رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردیوں کے دوران بارش معمول سے کم رہی، دسمبر کے آخر اور جنوری میں مغربی ہواؤں کے باعث بارش اور برفباری ہوئی۔فروری میں ملک بھر میں نمایاں خشک موسم ریکارڈ کیا گیا۔
ملک میں مجموعی درجہ حرارت معمول سے 1.2 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا ۔ گذشتہ تین ماہ کے دوران ملک بھر میں بارشیں معمول سے 26 فیصد کم ریکارڈ ہوئیں ۔
پنجاب میں 52 فیصد معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئی کی گئی ۔ گلگت بلتستان میں 48، خیبرپختونخوا میں 17 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بلوچستان میں 18 فیصد، آزاد کشمیر میں 17 فیصد کم بارش برسی۔ سندھ میں 50 فیصد معمول سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی کہ ملک میں بہار کے موسم کے دوران معمول سے قدرے زیادہ بارش کا امکان ہے ۔ جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں زیادہ بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔
مغربی ہواؤں کے سسٹمز مزید فعال ہونے کا امکان ہے ۔ سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارش متوقع ہیں ۔