ویب ڈیسک :یو اے ای میں بینکنگ سسٹم متاثر، صارفین نے موبائل ایپ اور ویب سائٹس کے ڈاؤن ہونے کی شکایت کی.
متحدہ عرب امارات میں صارفین نے بینکنگ سسٹمز کے متاثر ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ کئی بینکوں کی موبائل ایپس اور ویب سائٹس اس وقت کام نہیں کر رہی ہیں، جس کے باعث آن لائن بینکنگ اور مالی لین دین میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مسئلہ ملک کے مختلف علاقوں میں رپورٹ کیا گیا ہے، اور بینک حکام نے فوری طور پر صارفین کے لیے مسئلے کے حل کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
یہ صورتحال خاص طور پر آن لائن ٹرانزیکشنز اور ایپلیکیشن کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
امارات کے بعض بینکوں کی فون اور آن لائن بینکنگ سروسز بھی متاثر رہیں۔ دبئی سے اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ بینکنگ سسٹم بحال کرنے میں کامیاب رہے ہیں، آئی ٹی نظام میں رکاوٹ کے باعث صارفین کو دشواری ہوئی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ سروس میں تعطلی کی ممکنہ وجہ ڈیٹا سینٹر میں آگ قرار دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق نئی چیلجنز سے نمٹنے کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں۔