ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہریوں کیلئے متبادل راستے کونسے؟

کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہریوں کیلئے متبادل راستے کونسے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں آج بروز بدھ بھی شہریوں کو سڑکوں کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کولاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک بند ہے جب کہ سکیورٹی کے پیش نظر ایم ٹی خان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔ 
بلاول ہاؤس اورکلفٹن سے آنے والے ٹریفک کو بوٹ بیسن سے تین تلوار کا متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔

 آئی سی آئی چوک ماڑی پور روڈ سے بوٹ بیسن جانے والے آئی آئی چندریگر روڈ استعمال کریں، اس کے علاوہ شارع فیصل سےجناح برج جانےوالے پی آئی ڈی سی سے آئی آئی چندریگر روڈ اختیار کریں۔

Ansa Awais

Content Writer