ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایران اسرائیل کشیدگی :متعدد ملکی اورغیر ملکی پروازیں منسوخ

 ایران اسرائیل کشیدگی :متعدد ملکی اورغیر ملکی پروازیں منسوخ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد: عالمی صورتحال کے باعث مشرق وسطیٰ کے بڑے ائیرپورٹس بشمول دبئی، شارجہ، ابوظہبی، کویت اور بحرین بند کر دیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں فلائیٹ آپریشنز متاثر ہوئے ہیں۔ لاہور سے آج بھی 35 پروازیں مشرق وسطیٰ اور اندرون ملک کے لیے منسوخ ہو چکی ہیں۔

 لاہور سےابوظہبی جانے والی ائیر سیال، پی ایف 796 ہوگئی،دبئی جانے والی ائربلیو، پی اے 410،دوحہ جانے والی قطر ایئر، کیو آر 621،کویت سے آنے والی جزیرہ ائیر جے نائن 501،کویت جانے والی جزیرہ ائیر جے نائن 502،دبئی سے لاہور آنے والی ایمریٹس، ای کے 622،دبئی جانے والی ایمریٹس، ای کے 623،کویت جانے والی کویت ایرویز، کے یو 202 منسوخ کردی گئی۔
 اسی طرح ابوظہبی سے لاہور آنے والی اتحاد ائیر ای وائے 284،ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر، وائے 285 اور شارجہ سے لاہور آنے والی فلائی جناح: نائن پی 501  منسوخ کردی گئی۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پرواز کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے اپنی ایئرلائن سے رابطہ کریں اور متبادل انتظامات کریں۔

یہ اقدامات فضائی اور زمینی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔