ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مثالی گاؤں پروگرام سے دیہات کا نیا روپ سامنے آئے گا، وزیر بلدیات

مثالی گاؤں پروگرام سے دیہات کا نیا روپ سامنے آئے گا، وزیر بلدیات
کیپشن: file photo
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ  دلشاد: وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ دیہات کیلئے جامع ماسٹر پلاننگ کی جا چکی ہے اور پروگرام سے دیہی علاقوں کا نیا روپ سامنے آئے گا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات ذیشان رفیق  کی زیرِ صدارت مثالی گاؤں پروگرام کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شکیل احمد،ارشد بیگ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی ا اسداللہ نے شرکت کی اور منصوبے پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پر صوبے کے 22 ہزار دیہات میں موجود چھپڑوں کی بحالی کے لیے جامع سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ 40 ہزار چھپڑوں کی صفائی سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کی جائے۔

ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ دیہاتی چھپڑوں کے خاتمے سے ماحولیاتی مسائل نے جنم لیا جبکہ چھپڑوں کا جوہڑوں میں تبدیل ہونا افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے جامع منصوبہ طلب کیا ہے تاکہ مستقل بنیادوں پر مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ مثالی گاؤں پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار صوبے کے تمام دیہات تک وسیع کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کیلئے تیار کی جانے والی پریزنٹیشن پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر بلدیات کے مطابق ہر مثالی گاؤں میں سیوریج سسٹم قائم کیا جائے گا اور کوورڈ ڈرینز تعمیر ہوں گی۔ پروگرام مکمل ہونے پر کسی بھی مثالی گاؤں میں کوئی گلی کچی نہیں رہے گی۔ مزید برآں، دیہات میں فلٹریشن پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دیہات کیلئے جامع ماسٹر پلاننگ کی جا چکی ہے اور پروگرام سے دیہی علاقوں کا نیا روپ سامنے آئے گا۔ سیکرٹری بلدیات کو سروے کے عمل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد لینے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ ڈیٹا کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔