ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکردو میں تعلیمی ادارے مزید 2روز بند رکھنے کا فیصلہ

سکردو میں تعلیمی ادارے مزید 2روز بند رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سکردو میں تمام تعلیمی ادارے مزید 2دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق امنِ عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے نگران وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اسپیشل اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجموعی سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حالیہ واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔ امن و امان کے قیام اور سرکاری تنصیبات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔