سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط لکھ دیا،گورنر نے صوبہ میں رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
گورنر نے وزیر اعظم کو خط میں لکھا کہ رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا کے عوام بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان ہیں،سحری و افطاری اوقات میں گیس کا کم پریشر جبکہ متعدد اضلاع میں بجلی و گیس دستیاب ہی نہیں ہے، خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارے صوبہ کے عوام کو رکھا جارہا ہے، بطور وزیر اعظم آپکی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے،ماہ رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے ،
