ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک سالانہ امتحان میں ڈیوٹیوں سے انکار کرنا اساتذہ کو مہنگا پڑگیا

میٹرک سالانہ امتحان میں ڈیوٹیوں سے انکار کرنا اساتذہ کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:میٹرک سالانہ امتحان میں ڈیوٹیوں سے انکار پر شوکاز جاری،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 19 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

میٹرک سالانہ امتحان میں ڈیوٹیوں سے انکار پر شوکاز جاری کردیئے گئے ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔مجموعی طور پر 19 سپرنٹنڈنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کےمطابق مذکورہ 19 اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹی لگی مگر یہ لاہور بورڈ سے امتحانی سامان لینے ہی نہ پہنچے۔ایجوکیشن اتھارٹیز نے مذکورہ اساتذہ کو آج طلب کرلیا۔اس سے قبل میں 151 اساتذہ کو شوکاز جاری کیے گئے تھے۔