ثمرہ فاطمہ:شہر میں صبح سویرے سورج کرنیں بکھیرنے میں مصروف، سورج کی کرنوں سے شہر کا مطلع صاف، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے کوئی امکانات نہیں.
لاہور شہر کا صبح کے وقت درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ 21 اور کم سے کم 9 ڈگری رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
شہر میں پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں آج بارش کے امکانات موجود نہیں۔
آئندہ آنے والے ہفتے میں پانچ سے دس فیصد بارش کے امکانات ہیں، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا تیسرا نمبر ہے، اے کیو آئی کی شرح 92 ریکارڈ کی گئی، عسکری 10 ،135, جوہر ٹاون 115، شاہراہ قائد اعظم 106 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔
قبل ازیں سحری کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا تھا، بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، بارش کے بعد ہوا میں خنکی بڑھ گئی تھی۔
جیل روڈ، مال روڈ، کریم پارک، داتا دربار، اندرون شہر، شمالی لاہور، راوی روڈ، گلشن اقبال، گلشن راوی، ملتان روڈ، سمن آباد، چی برجی، گرین ٹاون، ماڈل ٹاون، جوہر ٹاون، اسلام پورہ، بند روڈ، شاہدرہ، شاہدرہ ٹاون، کینال، فیروز پور رو# کلمہ چوک، گلبرگ، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔