تیراہ میں بھی برفباری کے سبب سکول 10 مارچ تک بند

  تیراہ میں بھی برفباری کے سبب سکول 10 مارچ تک بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وادیِ تیراہ برفباری کے باعث  تیراہ میں 25 سرکاری سکولوں کو 10 مارچ تک بند   کر دیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر خیبر نے   تیراہ مین سکولوں کی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 سکول بند رہیں گے۔

سکولوں کی 10 مارچ تک بندش کا فیصلہ اساتذہ اور طلباء وطالبات کو  آمد و رفت میں درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا۔

 موسم سرما کی معمول سے زیادہ طویل تعطیلات ختم ہونے پر سکول کھل گئے تھے حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔