موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونحوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ، ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

منگل کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میںموسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسرد رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ ، زیارت، تربت ، نوکنڈی، ژوب،قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، واشک، دالبندین، خاران اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔