15 ہیلپ لائن پر فروری میں پنجاب بھر سے 11لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں

15 ہیلپ لائن پر فروری میں پنجاب بھر سے 11لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو ہیلپ لائن پر کی گئی کالز کا ریکارڈ جاری کردیا، فروری کے مہینے میں پنجاب بھر سے 11لاکھ ایک ہزار587 کالز موصول ہوئیں۔
 پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کے ریکارڈ کے مطابق موصول کی گئیں کالز میں سے ایک لاکھ 55 ہزار 777 کالز پر پولیس کی جانب سے فوری مدد فراہم کی گئی،مختلف معلومات کے حصول کیلئے 58 ہزار137 کالز موصول ہوئیں جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار726 کالز غیرمتعلقہ تھیں۔ٹریفک سے متعلقہ 1338 کالز پر رہنمائی کی گئی، لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی مدد سے 10 گمشدہ بچوں کو والدین کے ملوایا گیا۔لاہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے 61 موٹرسائیکل اور 3 گاڑیاں تلاش کر کے مالکان کے حوالے کی گئیں۔