دیربالا؛ گلیشئرگرنے سے دیر چترال روڈ مکمل طور پر بند

 دیربالا؛ گلیشئرگرنے سے دیر چترال روڈ مکمل طور پر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دیربالا میں گلیشئرگرنے سے دیر چترال روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا۔

 گلیشئرگرنے کی وجہ سے اپر چترال اورلوئر چترال کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، گلیشئر گرنے کے بعد لواری چترال روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا، سیاحوں اور مسافروں کو پشاور اور چترال جانے سے تاحکم ثانی روک دیا گیا۔

دوسری جانب انتظامیہ سڑک کو کلیئر کرنے میں مصروف ہے۔  ڈی سی دیر بالا کاکہنا ہے کہ جب تک سڑک کلیئر نہیں ہوجاتی مسافر اور سیاح احتیاط کریں۔