صدارتی الیکشن کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات منظور کرلئے گئے

صدارتی الیکشن کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات منظور کرلئے گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  صدارتی انتخابات کیلئے آصف  علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  خود صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں، انہوں نے سکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کئے۔

 پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلئے گئے۔