سابق وزیراعظم کرپشن کے الزامات سے بری

سابق وزیراعظم کرپشن کے الزامات سے بری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کی عدالت سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا تاہم دوسرے مقدمے میں 12 سال قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ سرکاری وکیل سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف سرکاری فنڈز میں خرد برد اور آڈٹ رپورٹ میں تبدیلی کرنے کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔کرپشن اور سرکاری ریکارڈ میں تبدیلی کے الزامات پر سابق وزیراعظم کو 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی تھی۔

https://c.express.pk/2023/03/2450421-exmalaysianpm-1677911544-963-640x480.jpg

سابق وزیراعظم 69 سالہ نجیب رزاق کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ نجیب رزاق منی لانڈرنگ اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد کو مجرمانہ ٹھیس پہنچانے پر12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ عدالت نے ان کی یہ سزا برقرار رکھی ہے۔