ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست پر جواب طلب

شہبازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست پر جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت، عدالت نے وفاقی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ سنگل بنچ کا ہے، کیس دو رکنی بنچ میں کیسے لگا؟ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پہلے بھی اسی نوعیت کا کیس سنگل بنچ سُن چکا ہے، لیکن رجسٹرار آفس نے 2 رکنی بنچ کے روبرو لگا دیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل بولے نیب کو فریق بنایا گیا ہو تو کیس 2 رکنی بنچ سننے کا مجاز ہے، بہتر ہے درخواستگزار نام نکلوانے کیلئے متعلقہ فورم میں نظر ثانی کی درخواست دے۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف بولے اسی نوعیت کے کیسز سنگل اور ڈویژن بنچ سن چکے ہیں، عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔

درخواستگزار وکیل نے کہا کہ نیب نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا کیس بنایا۔ نیب درخواست ضمانت کے دوران لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکا۔ عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پرضمانت منظور کرلی جبکہ وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔

درخواستگزار نے ہمیشہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کیا۔ اب پوتی کی تیمارداری اور دیگرمصروفیات کی بناء پر برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔ عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔