(ویب ڈیسک) عالمی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) نے ایران سے مکمل تعاون اور جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جوہری نگرانی کا ادارہ آئی اے ای اے نے رکن ممالک کو ایک رپورٹ بھیجی ہے جس میں ایران سے دوبارہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایک سال قبل اپنی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد اپنے افزودہ یورینیم کی صورتحال سے فوری آگاہ کرے اور مکمل معائنے کی اجازت دے۔
عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کے منصوبے این پی ٹی کے تحت حفاظتی اصولوں کو فوری اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس پر عمل درآمد کو کسی بھی صورت میں معطل نہیں کر سکتا ہے۔