ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلڈن لاہور ہائیکورٹ:موٹروے عصمت دری  کیس،ملزموں کی سزا برقرار رکھنے پر ایلون مسک کی تعریف

ویلڈن لاہور ہائیکورٹ:موٹروے عصمت دری  کیس،ملزموں کی سزا برقرار رکھنے پر ایلون مسک کی تعریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایس ایم عتیق شاہ بخاری)لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے پر ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والے گینگ ریپ کے واقعے کے دونوں مرکزی مجرموں کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔پاکستانی عدالت کے اس فیصلے کی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو افسر ایلن مسک نے کھل کر تعریف کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے مجرم عابد ملہی اور شفقت علی عرف بگا کو سنائی جانے والی پھانسی کی سزا برقرار رہے گی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے مجرموں کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر تفصیلی سماعت کے بعد یہ اہم فیصلہ سنایا۔ عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ نے جرم کی سنگین نوعیت، ٹھوس سائنسی اور دستاویزی شواہد کی بنیاد پر جو فیصلہ دیا تھا، وہ قانون کے عین مطابق ہے۔ مجرموں کے وکلا کی جانب سے سزا کو کالعدم قرار دینے یا اس میں نرمی کرنے کے تمام دلائل کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ ایسے وحشیانہ جرائم میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے بہترین کیس پیش کرنے پر پراسکیوشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی عدالت کے اس فیصلے کی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو افسر ایلن مسک نے کھل کر تعریف کی ہے۔ انھوں نے ’’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’شاباش پاکستان۔ مغرب میں بھی ہمیں ایسا ہی کرنا چاہیے‘‘۔

عصمت دری کا یہ واقعہ 9 ستمبر 2020 کی رات کو پیش آیا تھا ۔ایک فرانسیسی شہریت رکھنے والی پاکستانی خاتون اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ لاہور سے سیالکوٹ جا رہی تھیں کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گجر پورہ کے قریب ان کی گاڑی کا پٹرول ختم ہو گیا۔ خاتون نے مبینہ طور پر مدد کے لیے موٹروے ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں معلوم ہوا کہ یہ مخصوص حصہ ابھی تک متعلقہ فورس کے دائرہ اختیار میں شامل نہیں تھا۔خاتون ابھی گاڑی لاک کر کے اپنے ایک رشتہ دار کی آمد کا انتظار کر رہی تھیں کہ اسی دوران دو مسلح افراد گاڑی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ وہ خاتون اور بچوں کو زبردستی نیچے اتار کر موٹروے کے کنارے لگی حفاظتی باڑ کے پار جھاڑیوں میں لے گئے، جہاں بچوں کے سامنے خاتون کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا اور ان سے نقدی، زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز لوٹ لئے۔