سٹی 42 : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی کی موبائل سم کسی اور کے استعمال میں ہے تو اسے فوراً بلاک کروائیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اپنی موبائل سم کسی اور کو دینا ایک قابلِ سزا جرم ہے، آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کے ذریعے کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی انجام دی جا سکتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں اس کیلیے یہ ویب سایٹ cnic.sims.pk وزٹ کریں یا پھر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کریں۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی نامعلوم یا غیر ضروری سم کو فوراً بلاک کروائیں، نئی سم ہمیشہ مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں، جبکہ مزید معلومات کیلیے اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔