ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اربوں روپے کا منصوبہ سامنے آگیا

طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اربوں روپے کا منصوبہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:وزیراعلیٰ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کیلئے ایک کھرب 72 ارب 77 کروڑ روپے کا منصوبہ تجویزکیاگیاہے۔
مالی سال 2026-27 میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کیلئے 33 ارب 25 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے جس سے پنجاب بھر کے ذہین اور مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال سمیت متعدد اضلاع کے طلبہ اس سے مستفید ہوں گے،ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے نوجوانوں کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم ہوں گے اومالی مشکلات کے شکار باصلاحیت طلبہ کا اعلیٰ تعلیم کا خواب پورا ہوگا۔

حکام کے مطابق ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے انسانی وسائل کی ترقی اور تعلیمی معیار میں بہتری کا ہدف ہے،پنجاب حکومت نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم اور میرٹ پر مبنی معاونت کرے گی،بجٹ دستاویزات میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کو وزیراعلیٰ کے اہم فلاحی منصوبوں میں شامل کر لیا گیاہے۔