ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن پرواز تاخیر کا شکار،حجاج پریشان

جدہ ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن پرواز تاخیر کا شکار،حجاج پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عاجز جمالی :پی آئی اے کی حج پرواز جدہ ایئر پورٹ پر پھنس گئی.

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی حج پرواز پی کے 860 جدہ ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث کئی گھنٹوں سے رکی ہوئی ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مسافروں کے مطابق پرواز پی کے 860 کو شام 5 بجے سے جدہ ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے۔ یہ پرواز جدہ سے کراچی روانہ ہونا تھی، تاہم جہاز میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث پرواز مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق پرواز میں 305 حجاج کرام سوار ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ کئی گھنٹوں سے جہاز سے باہر نکلنے بھی نہیں دیا جا رہا ہے اور بعض افراد کی طبیعت بھی خراب ہو گئی ہے۔

حجاج کرام نے شکایت کی ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی ہے، تاہم اس کے باوجود مسافروں کو جہاز سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ پچھلے 7 گھنٹے سے خراب جہاز میں محبوس ہیں.

دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے تاحال پرواز کی روانگی کے نئے وقت یا فنی خرابی کی نوعیت سے متعلق باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔