سید نعمان شاہ :مانسہرہ شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش کا سلسلہ مانسہرہ کے علاوہ بالاکوٹ، وادی کاغان اور ملحقہ علاقوں میں بھی جاری رہا، جس کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے سیاحوں کو بارش کے دوران پہاڑی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔