ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ پر ریلوے نے ٹکٹ سستی کردی

عیدالاضحیٰ پر ریلوے نے ٹکٹ سستی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔

ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری  بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع  مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فی صد کمی ہوگی۔

ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فی صد رعایت پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔رعایت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے