ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں سے چہرہ چھپا کر پبلک میں جانے کی سہولت چھین لی

 دہشتگردوں سے چہرہ چھپا کر پبلک میں جانے کی سہولت چھین لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فتنہ الہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سرگرم انتظامیہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے بازاروں میں چہرہ چھپا کر چلنے کی سہولت چھین لی۔

بلوچستان کے دو  شہروں میں ماسک پہننے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

 سوراب اور نوشکی میں ضلعی انتظامیہ نے  چہرے کو ماسک میں چھپا کر یا چہرہ ڈھانپ کر سڑکوں پر چلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ 

دونوں شہروں میں موٹر سائیکل پر دو افراد کے بیٹھنے پر بھی 10جون تک پابندی رہے گی۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوراب میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران عوام دور رہیں۔