ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینڈرائیڈ فون صارفین بھی فوٹو شاپ استعمال کرسکتے ہیں

اینڈرائیڈ فون صارفین بھی فوٹو شاپ استعمال کرسکتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اینڈرائیڈ صارفین اب تصاویرایڈٹ کرنے والی مقبول سروس فوٹو شاپ کو اپنی ڈیوائسز پر استعمال کرسکتے ہیں۔

ایڈوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فوٹو شاپ کو گوگل پلے اسٹور کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور بیٹا (beta) اینڈرائیڈ ایپ مفت دستیاب ہے۔فوٹو شاپ کی سروس 35 برسوں سے دستیاب ہے مگر اب جا کر اس کی حقیقی موبائل ایپ کو اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔فروری میں پہلے آئی فونز کے لیے فوٹو شاپ ایپ کا ابتدائی ورژن جاری کیا گیا تھا۔اب اینڈرائیڈ فونز کے لیے فوٹو شاپ ایپ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اوریجنل فوٹو شاپ کے متعدد فیچرز موبائل ایپ میں موجود ہیں جیسے لیئرز اور دیگر، جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول جنریٹیو فل بھی اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ اڈوب اسٹاک لائبریری تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔اڈوب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مستقبل قریب میں مزید فیچرز بھی فوٹو شاپ ایپ کا حصہ بنائے جائیں گے۔اب تک اینڈرائیڈ صارفین کو فوٹو شاپ کو استعمال کرنے کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرنا پڑتا تھا جبکہ موجودہ عہد میں فونز میں کافی تصویری مواد ایڈٹ کیا جاتا ہے۔اب یہ صارفین فونز میں ہی فوٹو شاپ استعمال کرسکیں گے۔