ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال کبڈی کا عالمی کپ دوبئی میں کرایا جائے گا:چوہدری شافع حسین

رواں سال کبڈی کا عالمی کپ دوبئی میں کرایا جائے گا:چوہدری شافع حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  حسن علی :پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر افتخار حسین کر رہے تھے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا غلام سرور اور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران و نمائندے ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں دوبئی میں ہونے والے کبڈی کے ورلڈ کپ اور روائیتی کھیل کبڈی کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے فروری 2020 میں کبڈی کے ورلڈ کپ کا انعقاد کرایا۔کبڈی کے کھیل کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا ورلڈ کپ جیتا۔کبڈی کے ورلڈ کپ کے انعقاد اور پاکستان کی جیت پر چوہدری شافع حسین کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کبڈی کے روایتی کھیل کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کئے ،کبڈی کے کھیل میں میرٹ کو فروغ دیا جس کے باعث پاکستان پہلی بار کبڈی کا ورلڈ کپ جیتا۔

رواں سال کبڈی کا عالمی کپ دوبئی میں کرایا جائے گا۔اس ایونٹ میں بھارت ،ایراناوردیگر ممالک کی کبڈی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔کبڈی روایتی کھیل ہے جسے رولز کے مطابق ہی آگے بڑھایا جائے گا۔ادارے ڈسپلن کے ساتھ ہی چلائے جا سکتے ہیں۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے علم میں لائے بغیر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے انتخابات کرائے گئے۔خلاف قانون کروائے گئے انتخابات کی غلطی کو تسلیم کیا گیا اور انہیں منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی۔

قواعد وضوابط سے ہٹ کر کروائے گئے انتخابات کو منسوخ کرکے پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کی تشکیل نو کی گئی ہے۔باہمی مشاورت کے ساتھ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی ہے،پورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ممالک کے مابین روابط بہتر کئے جاسکتے ہیں۔

 صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا  مزید کہنا تھا کہ کبڈی کے کھیل کے فروغ کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے۔

 صدر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن افتخار حسین کا کہنا تھا کہ کبڈی کے کھیل کے فروغ میں چوہدری شجاعت حسین اور ان کے خاندان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،پنجاب کی کبڈی کی ترقی کے لئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر سایہ دن رات کام کیا جائے گا،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے فیصلوں پر من وعن عمل کیا جائے گا۔

پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طاہر وحید ،فنانس سیکرٹری خواجہ حسن رضا اور دیگر عہدیداران بھی ملاقات میں موجود تھے ۔