ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نیویارک کا دورہ مکمل کر کے واشنگٹن پہنچ گیا

بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نیویارک کا دورہ مکمل کر کے واشنگٹن پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارتی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا مشن لئے پاکستانی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کر کے واشنگٹن پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان کا 9 رکنی سفارتی وفد ٹرین کے ذریعے واشنگٹن پہنچا، اس موقع پر وفد کا واشنگٹن کے ریلوے سٹیشن پر پاکستان کے سینئر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔  

ذرائع کے مطابق 9 رکنی وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا،  اس دوران وفد امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری دورۂ واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت  کریں گے اور بھارت کی آبی جارحیت اور اشتعال انگیزی سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے۔